ہم افغانستان میں خطرات سے دوچار افغانوں کے انخلا کی کوششوں میں ہیں، انتھونی بلنکن

سفری دستاویزات کے حامل افراد  کو افغانستان سے آزادانہ طور پر جانے کی اجازت ہو گی، طالبان

1704031
ہم افغانستان میں خطرات سے دوچار افغانوں کے انخلا کی کوششوں  میں ہیں، انتھونی بلنکن

متحدہ امریکہ کے اسٹیٹ سیکریٹری انتھونی  بلنکن نے کہا کہ وہ افغانستان سے خطرے میں پڑنے والے افغانوں کی محفوظ روانگی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

افغانستان میں امریکی مشن  کے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے کام جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے  بلنکن نے کہا کہ طالبان حکام نے واشنگٹن کو بتایا  ہے کہ وہ سفری دستاویزات کے حامل افراد  کو افغانستان سے آزادانہ طور پر جانے کی اجازت دیں گے۔

بلنکن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ  طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار امریکیوں اور افغانیوں کے انخلاء کے  امور کو یقینی بنانے اور داعش کو کس طریقے سے جواب دینے کے  لیے   اتحادیوں کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے  قائم کرنے  کی کوششوں میں ہیں ۔

اس دائرہ کار میں قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الا تانی سے ملاقات کرنے والے امریکی وزیر بلنکن نے علاوہ ازیں یہ بھی بتایا ہے کہ  ہم قطر اور ترکی  کی جانب سے کابل کو دوبارہ فعال بنانے اور کابل ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن کی بحالی  کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں