طالبان نے 6 امریکی طیاروں کو مزارِ شریف  ہوائی اڈے پر روک رکھا ہے، ریپبلکن رہنما

میک کال  نے فوکس نیوز چینل  کو  افغانستان سے تا حال انخلا نہ کیے جا سکنے والے امریکی شہریوں کی صورتحال کے بارے میں اپنے تبصرے پیش کیے

1703050
طالبان نے 6 امریکی طیاروں کو مزارِ شریف  ہوائی اڈے پر روک رکھا ہے، ریپبلکن  رہنما

امریکی ایوان نمائندگان کی  خارجہ تعلقات کمیٹی  کے  ریپبلیکن لیڈر میک کال نے دعوی کیا ہے  کہ طالبان نے 6 امریکی طیاروں کو مزارِ شریف  ہوائی اڈے پر روک رکھا ہے اور  واشنگٹن کے  طالبان کو تسلیم کیے جانے تک  ان طیاروں  کے ذریعے ملک سے انخلا کے منتظر افراد  کو ملک سے  جانے کی  اجازت نہیں  دی جائیگی۔

میک کال  نے فوکس نیوز چینل  کو  افغانستان سے تا حال انخلا نہ کیے جا سکنے والے امریکی شہریوں کی صورتحال کے بارے میں اپنے تبصرے پیش کیے ہیں۔

افغانستان کے شمالی شہر مزارِ شریف   کے ہوائی اڈے پر امریکی شہریوں اور امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے افغان شہریوں کے سوار ہونے والے  6 طیاروں   کی موجودگی کا ذکر کرنے والے میک کال نے  یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان طیاروں کو 2۔3 روز سے امریکی وزارت خارجہ کی  منظوری ملنے کے باوجود تا حال  یہ اس ملک  سے پرواز نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اب  اسیر بنانے کی ماہیت اختیار کر نے لگی ہے، امریکہ کے طالبان کو مکمل طور پر تسلیم کیے جانے تک   امریکی شہریوں  کی  افغانستان سے روانگی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

میک کال نے مزید بتایا کہ  امریکی دفتر خارجہ کا بیان کہ  افغانستان میں محض 100 تا 200  امریکی شہری باقی بچے ہیں  حقائق کے منافی ہے کیونکہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں