نائجر میں ہیضے کی وبا نے ایک بار پھر زور پکٹر لیا

دارالحکومت نیامے سمیت ملک کے 6 علاقوں میں 2 ہزار 874  افراد ہیضے کے مرض سے دو چار ہیں

1702353
نائجر میں ہیضے کی وبا نے ایک بار پھر زور پکٹر لیا

نائجر میں 9 اگست  کو اعلان کردہ ہیضے کی وبا سے  104 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

نائجر  وزارت ِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ دارالحکومت نیامے سمیت ملک کے 6 علاقوں میں 2 ہزار 874  افراد ہیضے کے مرض سے دو چار ہیں۔

اس مرض سے 9 اگست سے ابتک 104 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور  مریضوں کی عمر زیادہ  تر  15 تا 37 برس ہے۔

اس ملک میں ہیضے کی وبا ماہ جون سے ماہ ستمبر تک   جاری رہنے والے برسات کے موسم میں  اپنا اثر دکھاتی ہے۔

گزشتہ  برس مغربی افریقی ممالک میں اس وبا سے 475 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں