کابل ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے امریکہ، ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے

برلن میں 20 ممالک کے وزرا خارجہ کے ہمراہ افغانستان کے معاملے پر ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا، انتھونی بلنکن

1702346
کابل ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے امریکہ، ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن   کا کہنا ہے کہ ہم  افغان دارالحکومت کابل  کے  حامد کرزئی ہوائی اڈے  سے فلائٹ آپریشن کو فی الفور بحال کرنے  کے لیے ترکی اور قطر کے ساتھ قریبی طور پر کام کر رہے ہیں۔

انتھونی  بلنکن نے افغان معاملے پر جائزاتی  پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان  مشن  اپنے امور کو قطری دارالحکومت دوحہ میں جاری  رکھے ہوئے ہے، اور وہ اختتام الہفتہ  اس شہر کا دورہ کرتے ہوئے  افغانستان سے انخلا کیے جانے والے افغان شہریوں سے ملاقات کریں گے۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ وہ دوحہ کے بعد جرمن دارالحکومت برلن جائیں گے جہاں پر  20 ممالک کے وزرا خارجہ کے ہمراہ افغانستان کے معاملے پر ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا۔

افغانستان میں  باقی بچنے والے امریکی  شہریوں کے معاملے میں  طالبان کے ساتھ رابطے میں ہونے کا ذکر کرنے والے امریکی وزیر نے بتایا کہ  طالبان کو اس ملک سے نکلنے   کی خواہش رکھنے والوں کو اجازت دینے کے وعدے پر  کاربند رہنا چاہیے، ہمارے  شراکت دار قطر اور ترکی کے ساتھ  کابل ہوائی اڈے اور کابل شہر کو دوبارہ سے فعال بنانے  کے   لیے ہم  قریبی  طور پر کام کر رہے  ہیں۔

 



 



متعللقہ خبریں