ترکی سے تربیت یافتہ پہلا لیڈی پولیس گروپ صومالیہ پہنچ گیا

ترکی سے تربیت یافتہ پہلے صومالیہ اسپیشل آپریشن لیڈی پولیس گروپ کے ساتھ ترکی کا فوجی طیارہ دارالحکومت موغادیشو پہنچ گیا

1701331
ترکی سے تربیت یافتہ پہلا لیڈی پولیس گروپ صومالیہ پہنچ گیا

ترکی سے تربیت یافتہ پہلے صومالیہ اسپیشل آپریشن لیڈی پولیس  گروپ  کے ساتھ ترکی کا فوجی طیارہ دارالحکومت موغادیشو  کے عدن عدے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتر گیا ہے۔

ائیر پورٹ پہنچنے پر اعلیٰ سطحی صومالی حکام اور ترک حکام نے  صومالیہ لیڈی پولیس گروپ کا استقبال کیا۔

صومالیہ کے نائب پولیس ڈائریکٹر عثمان عبداللہ محمد نے خواتین پولیس  گروپ سے خطاب میں کہا ہے کہ " ہمارے ترک بھائیوں کے طفیل آپ نے بہترین  پولیس ٹریننگ حاصل کی ہے۔ اب وقت وقار  کے ساتھ عزت وفخر کے ساتھ اپنے ملک و ملت  کی خدمت کرنے کا وقت ہے"۔

ترک حکام نے بھی تقریب سے  خطاب میں کہا ہے کہ" ترکی، صومالی حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا"۔



متعللقہ خبریں