ہمیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : پساکی

ہم ،کابل ائیر پورٹ کے کھُلا رہنے اور معمولات کے دوام کے لئے ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں: جین پساکی

1700688
ہمیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : پساکی

امریکہ  نے کہا ہے کہ" ہم ،کابل ائیر پورٹ کے کھُلا رہنے اور معمولات کے دوام کے لئے ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں"۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین پساکی نے یومیہ پریس بریفنگ میں امریکہ کے افغانستان سے انخلاء اور حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

پساکی نے کہا ہے کہ حامد کرزئی ائیر پورٹ کا کھُلا  رہنا ہر ایک کے مفاد میں ہے۔ اس معاملے میں ہم اپنے اہم اتحادیوں یعنی ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ زیادہ اہم موضوع ائیر پورٹ کے سِول حصے کا دوبارہ سے فعال ہونا  ہے۔  اس طرح نہ صرف انسانوں کا انخلاء  آسان ہو گا بلکہ عالمی خوراک پروگرام جیسے پروگراموں کے ذریعے انسانی امدادی کی بھی علاقے میں رسائی ممکن ہو سکے گی"۔

پساکی نے امریکہ  کے افغانستان سے انخلاء کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ملک سے نکلنے کے خواہشمندوں کے معاملے میں طالبان کے ساتھ  مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔

امریکہ کے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے دوام کے لئے طالبان کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے  سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہر چیز کی طرح یہ بھی شرائط پر منحصر ہے لیکن فی الوقت ہمیں، اس حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں