موجودہ سیاسی ادارے اور پارلیمنٹ ریاست کے لیے خطرہ تشکیل دیتے ہیں، صدر قیص سعید

تمام تر پارلیمانی نمائندوں کی خصوصی مراعات کو کالعدم قرار دینے  سے متعلق  فیصلوں کو  غیر معینہ مدت کے لیے توسیع  دینے کا جواز

1696956
موجودہ سیاسی ادارے اور پارلیمنٹ ریاست کے لیے خطرہ تشکیل دیتے ہیں، صدر قیص سعید

تیونسی صدر قیص سعید  کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ سیاسی ادارے اور پارلیمنٹ مملکت کے خلاف ایک خطرہ ہیں۔

تیونسی صدر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیر تجارت و برآمدات محمد بو سعید  سے  مذاکرات  کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے، تمام تر پارلیمانی نمائندوں کی خصوصی مراعات کو کالعدم قرار دینے  سے متعلق  فیصلوں کو  غیر معینہ مدت کے لیے توسیع  دینے کے جواز  پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیونس میں منتظر خطرے کی بنیاد پر غیر معمولی اقدامات میں توسیع کی گئی ہے، اور یہ صورتحال ابھی بھی لاگوہے۔ ملک میں موجودہ سیاسی ادارے اور کام کرنے کے طریقہ کار ریاست کے لیے خطرہ ہیں۔ پارلیمنٹ ریاست کے لیے خطرہ ہے اور ووٹنگ کا عمل لابیوں کی مشاورت سے ہوتا ہے۔

تیونس کی سابقہ ​​حکومتوں پر "گزشتہ10 سالوں میں تیونس کو ملنے والی امداد کو سوئٹزرلینڈ میں منتقل کرنے" کا الزام لگاتے ہوئے سعید نے کہا ، "کس کے ساتھ قومی بات چیت ہوگی؟ ماضی کو لوٹنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ وہ دن آئے گا جب میں تمام نام اور حقائق عوام کے سامنے آشکار کروں گا۔

تیونس کے صدر نے نام ظاہر نہ کردہ سیاسی جماعتوں پر اجارہ داروں کے تعاون سے بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کا الزام لگایا ، اور ان گروہوں کو "اس کی قیمت چکانے" کا انتباہ بھی دیا۔



متعللقہ خبریں