امریکہ: ریاست ٹینیسی میں سیلاب،22 ہلاکتیں درجنوں لا پتہ

امریکی ریاست ٹینیسی میں اختتام ہفتہ پر شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کایوں کی وجہ سے  22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1696204
امریکہ: ریاست ٹینیسی میں سیلاب،22 ہلاکتیں درجنوں لا پتہ

امریکی ریاست ٹینیسی میں اختتام ہفتہ پر شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کایوں کی وجہ سے  22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان شدید بارشوں کا مرکز ریاست کا وسطی حصہ ہے، جہاں مجموعی طور پر 17 انچ  بارش ریکارڈ ہوئی۔

مقامی حکام کے مطابق، شدید بارشوں کی وجہ سے متعدد علاقے زیرآب ہیں، جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ بھی ہیں ۔

مقامی پولیس دفتر کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے کئی افراد سے رابطہ منقطع ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں