برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے شمال میں گزشتہ روز جنگجووں نے ایک قافلے پر حملہ کر دیا جس میں 47 افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے

1693681
برکینا فاسو میں  شدت پسندوں کا حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے شمال میں گزشتہ روز جنگجووں نے ایک قافلے پر حملہ کر دیا جس میں 47 افراد مارے گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ  سب صحارا افریقہ کا یہ خطہ اسلام پسندوں کی تشدد کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

برکینا فاسو کی وزارت مواصلات کے مطابق، جنگجووں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 30 شہری، 14 فوجی اور تین جنگجو شامل ہیں۔

 یہ حملہ گورگاجی گاوں سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ایک مقام پر ہوا۔

حکومت کا کہنا ہے حفاظتی قوتوں  نے حملے کے دوران جوابی کارروائی کرتے ہوئے 58 مشتبہ جہادی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر ڈالا  جبکہ  بقیہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

 فوجی جوانو ں کو شمال میں واقع ایک دیگر قصبے اربندا میں شہریوں کی حفاظت کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن القاعدہ اور داعش بالخصوص برکینا فاسو، نائجر اور مالی کو ملانے والی سرحد کے اطراف میں کافی سرگرم ہیں۔

باور رہے کہ گزشتہ روز  جس جگہ حملہ ہوا وہ اس سرحدی علاقے سے قریب ہے۔

برکینا فاسو میں تشدد کے ان واقعات کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور تقریباً 13 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں