گٹرس ۔ الثانی ملاقات، افغانستان کے معاملے میں کوششوں پر قطر کا شکریہ

مذاکرات میں گٹرس نے طالبان اور افغان پارٹیوں کے درمیان ڈائیلاگ شروع کروانے پر قطر کا شکریہ ادا کیا

1693257
گٹرس ۔ الثانی ملاقات، افغانستان کے معاملے میں کوششوں پر قطر کا شکریہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ، مذاکرات میں دوحہ میں افغان فریقین اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات  پر بات چیت کی گئی۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل آفس کے جاریکردہ بیان کے مطابق  گٹرس نے الثانی  کے ساتھ مذاکرات میں  طالبان اور افغان پارٹیوں کے درمیان ڈائیلاگ  شروع کروانے پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مذاکرات میں گٹرس نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کوششیں ایک جامع اور مشمولہ عبوری مرحلے  کا بھی سبب بنیں گی۔

یاد رہے کہ 15اگست 2021 کو صدر اشرف غنی اور حکومتی فورسز کے کابل سے نکلنے کے بعد طالبان نے بغیر کسی جھڑپ کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔



متعللقہ خبریں