کینیڈا میں وسیع پیمانے کی جنگلات کی آگ سے 25 لاکھ ایکٹر اراضی راکھ کا ڈھیر

امسال  موسم بہار  کے  آغاز سے   ابتک 1 ہزار 432 بار جنگلوں میں آگ لگی ہے

1687861
کینیڈا میں وسیع پیمانے کی جنگلات کی آگ سے 25 لاکھ ایکٹر اراضی راکھ کا ڈھیر

کینیڈا کے متعدد صوبوں  کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔

برٹش کولمبیا ، البرٹا، ساسکا تچیوان اور منتوبا   سمیت ملک کے وسطی صوبے اونتاریو میں   جنگلات کی آگ نے اب شہری مراکز کے لیے بھی خطرہ بننا شروع کر دیا ہے۔

کینڈین جنگلات  کی آگ سے متعلقہ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ  صوبوں میں 27 جولائی سے ابتک 4 ہزار 900 سے زائد جنگلات کی آگ سے 25 لاکھ ہیکٹر کا جنگلاتی علاقہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ  برٹش کولمبیا ہے۔

اس صوبے کے متعلقہ ادارے  کا کہنا ے کہ  امسال  موسم بہار  کے  آغاز سے   ابتک 1 ہزار 432 بار جنگلوں میں آگ لگی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کے مختلف  صوبوں سے455 آگ بجھانے والے کارکنان  سمیت مجموعی طور پر 3 ہزار 603 فائر فائٹرز ، فوجی اور رضا کار  آگ بجھانے   کی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں