ٹیکساس: منی بس حادثے کا شکار،10افرا دہلاک

امريکی رياست ٹيکساس کے جنوبی حصے ميں مہاجرين کی ایک منی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتيجے ميں کم از کم دس افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے

1686259
ٹیکساس: منی بس حادثے کا شکار،10افرا دہلاک

امريکی رياست ٹيکساس کے جنوبی حصے ميں مہاجرين کی ایک منی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتيجے ميں کم از کم دس افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے۔

منی بس ميں مجموعی طور پر ڈرائيور سميت گنجائش سے کہيں زيادہ تيس افراد سوار تھے جبکہ اس ميں صرف پندرہ کی گنجائش تھی۔

اس واقعے میں بقيہ تمام مسافر زخمی ہوئے ہيں۔

يہ حادثہ گزشتہ درميانی شب اس وقت پيش آيا جب تيز رفتاری سے سفر کرتی يہ بس سڑک کنارے ايک پول سے جا ٹکرائی۔

زخميوں ميں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور اسی سبب ہلاکتوں ميں اضافے کا امکان موجود ہے۔

مسافروں کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے تاہم يہ بتايا گيا کہ تمام تارکین وطن ہيں۔



متعللقہ خبریں