نائجیریا، بوکو حرام کی تحویل میں ہونے والے 32 یرغمالی بازیاب

فوج نے  صوبہ بورنو سے منسلک باما اور دامبوا  علاقوں میں بوکو حرام  کے خلاف  کاروائیاں کیں

1683874
نائجیریا، بوکو حرام کی تحویل میں ہونے والے 32 یرغمالی بازیاب

مغربی افریقی ملک نائجیریا  کے شمال مشرق میں  دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 32 خواتین اور بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

وزارتِ دفاع کے  قائمقام ترجمان  برنارڈ اونیے کو  کا کہنا ہے  کہ فوج نے  صوبہ بورنو سے منسلک باما اور دامبوا  علاقوں میں بوکو حرام  کے خلاف  کاروائیاں کیں۔

اس دوران 10 خواتین اور 22 بچوں کو  دہشت گردوں کے چنگل سے  چھڑا لیا گیا ۔

آپریشنز کے دوران 28 دہشت گردوں کو حراست میں لیے جانے کا بھی ذکر کرنے والے ترجمان  نے بتایا کہ لاجسٹک سازو سامان کو  تباہ کر دیا گیا  ہے تو دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور  بھاری مقدار میں اسلحہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

دریں اثنا مذکورہ یرغمالیوں  کے کس  وقت اغوا کیے جانے کے  بارے میں کوئی آگاہی نہیں کرائی گئی۔

 



متعللقہ خبریں