اولمپکس مقابلے کورونا وبا میں اضافے کا سبب نہیں:حکومت جاپان

وزیراعظم سوگا یوشی ہیدا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا واقعات میں اضافہ  اولمپکس مقابلوں کی وجہ سے نہیں ہوا ،وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انسانی آمد ورف تکوہم نے کم کیا ہے اورسرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات لیے گئے ہیں

1682603
اولمپکس مقابلے کورونا وبا میں اضافے کا سبب نہیں:حکومت جاپان

جاپان نے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس  کی وجہ سے کورونا واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 وزیراعظم سوگا یوشی ہیدا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا واقعات میں اضافہ  اولمپکس مقابلوں کی وجہ سے نہیں ہوا ،وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انسانی آمد ورف تکوہم نے کم کیا ہے اورسرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان میں کورونا واقعات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ دس ہزار سے زائد تھا۔

جاپان میں وائرس کے باعث اب تک 15188افراد ہلاک،9 لاکھ 4 ہزار 36 متاثر ہو چکے ہیں جبکہانتہائی نگہداشت کے شعبے میں 539 مریض زیر علاج ہیں۔

 



متعللقہ خبریں