امریکہ: طوفانی آندھی اور سلسلہ وار ٹریفک حادثہ، 7 افراد ہلاک
امریکہ کی ریاست یوٹاہ میں 20 گاڑیوں کے سلسلہ وار حادثے میں 7 افراد ہلاک کثیر تعداد میں زخمی
1680328
امریکہ کی ریاست یوٹاہ میں 20 گاڑیوں کے سلسلہ وار حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یوٹاہ موٹر وے پیٹرولنگ ٹیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے وسطی حصے میں طوفانی آندھی ٹریفک کے لئے شدید مشکلات کا سبب بنی۔
یوٹاہ کے علاقے میلارڈ سے منسلک علاقے کانوش اور جوار کی ریاستوں کے درمیانی موٹر وے پر مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے طوفانی آندھی کی وجہ سے یکے بعد دیگرے 20 گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں 7 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
جائے حادثہ کی طرف بھیجی گئی زمینی و فضائی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
نائیجیریا: جیل ٹوٹ گئی قیدی فرار ہو گئے
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی فرار ہو گئے