ہیٹی کےمقتول صدر تشدد کا نشانہ بھی بنے:پولیس رپورٹ

ہیٹی کی پولیس کا کہنا ہے کہ صدر جووینل موئس کو 28 رکنی ڈیتھ اسکواڈ نے تشدد کرنے کے بعد قتل کیا، جن میں سے سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

1673391
ہیٹی کےمقتول صدر تشدد کا نشانہ بھی بنے:پولیس رپورٹ

ہیٹی کی پولیس کا کہنا ہے کہ صدر جووینل موئس کو 28 رکنی ڈیتھ اسکواڈ نے تشدد کرنے کے بعد قتل کیا، جن میں سے سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس سربراہ کے مطابق، گرفتار افراد میں 15 کولومبیا کے شہری اور دو امریکی شہری شامل ہیں۔

11 مسلح افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ زبردستی تائیوان کے سفارتخانہ میں گھس گئے تھے۔۔

بتایا گیا ہے کہ یہ 11 افراد افراد سترہ مشتبہ افراد میں شامل ہیں یا نہیں البتہ پولیس نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

پولیس کے مطابق صدر پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائند کی تلاش جاری ہے۔

صدر کے قتل کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں درجنوں گاڑیوں خو نذر آتش کردیا گیا۔



متعللقہ خبریں