ڈیلٹا ویریئنٹ کی 98 ممالک میں نشاندہی ہو چکی ہے، عالمی ادارہ صحت

ڈیلٹا ویریئنٹ  خطرناک ہے جو کہ مزید جنیاتی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے

1669112
ڈیلٹا ویریئنٹ کی 98 ممالک میں نشاندہی ہو چکی ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک سو ممالک اور علاقوں میں کورونا وائرس کے پہلی بار بھارت میں  تعین ہونے والے ڈیلٹا ویریئنٹ  کی نشاندہی ہوئی ہے۔

چائنہ گلوبل  ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی خبر کے مطابق  عالمی ادارہ صحت کے  سیکرٹری جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سوس   نے  خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کہیں زیادہ  تیزی سے پھیلنے کا تعین ہونے والے   ڈیلٹا  ویریئنٹ کی کم ازکم 98 ممالک میں نشاندہی ہو چکی ہے۔

ویکسینشن  کی شرح کم اور بلند ہونے والے ممالک میں وائرس کی اس قسم سے سرعت سے پھیلنے  کی وضاحت کرنے والے گیبرے سوس  کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ  خطرناک ہے جو کہ مزید جنیاتی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں