اسرائیلی صدر کا دورہ واشنگٹن،دو طرفہ تعلقات پر غور

ملاقات میں اسرائیلی صدر نے بائیڈن کے ایران سے متعلق بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے

1666562
اسرائیلی صدر کا دورہ واشنگٹن،دو طرفہ تعلقات پر غور

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی صدر ریوین ریولن سے ملاقات کے دوران ایران کے خلاف سخت موقف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں بائیڈن نے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

اسرائیلی صدر نے امریکی صدر کے ایران سے متعلق بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ سن 2015 کے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے کوشاں ہے تاہم وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے باز رکھنے کے لیے بھی پر عزم ہیں۔



متعللقہ خبریں