سرکاری فوج تگرائی پر قبضےمیں ناکام ہو چکی ہے:ایتھیوپیئن باغی محاذ

محاذ کے ترجمان گیتا چیو ریڈا نے الجزیرہ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ  صوبہ تگرائی   کے صدر مقام ماکالہ پر  دوبارہ قبضے کے لیے ایتھیوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کی  تشکیل کردہ قومی دفاعی قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے

1666589
سرکاری فوج تگرائی پر قبضےمیں ناکام ہو چکی ہے:ایتھیوپیئن باغی محاذ

تگرائی عوامی  محاذ برائے آزادی کے باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ تگرائی پر قبضے کے لیے ایتھیوپیا کی تمام دفاعی قوتیں ناکام ہو چکی ہیں۔

محاذ کے ترجمان گیتا چیو ریڈا نے الجزیرہ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ  صوبہ تگرائی   کے صدر مقام ماکالہ پر  دوبارہ قبضے کے لیے ایتھیوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کی  تشکیل کردہ قومی دفاعی قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ ایتھیوپیئن فوج حکومت کی جانب سے یک طرفہ طور پر اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد شہر سے نکل چکی ہے۔

دوسری جانب ایتھیوپیئن حکومت  نے کہا ہے کہ  باغیوں کے زیر قبضہ تگرائی کے علاقے میں یک طرفہ جنگ بندی بحال کر دی گئی ہے جس کا فیصلہ کسانوں کے لیے تیار فصلوں کی کٹائی کو ممکن اور آسان بنانے کےلیے کیا گیا ہے اور اب کے بعد علاقے میں امدادی ادارے  بلا کسی حفاظتی اہلکاروں کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

صوبہ تگرائی پر قابض باغی قوتوں کے گزشتہ سال نومر میں ملک کے شمالی علاقوں میں متعین فوجی دستوں پر حملوں اور بعد ازاں وزیراعظم  ابی احمد کی طرف سے  فوجی آپریشن کے آغاز پر صوبے سے دس لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے تھے

 



متعللقہ خبریں