کولمبین صدر کے ہیلی کاپٹر پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا

ہیلی کاپٹر  کی مضبوطی نے  کسی جان لیوا واقع کا سد باب کیا ہے

1665148
کولمبین صدر کے ہیلی کاپٹر پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا

کولمبین صدر ایوان دوق کے سوار ہونے والے ہیلی کاپٹر پر فائر کھولا گیا۔

کولمبین  پریس کی خبر کے مطابق صدر دوق کے ملک کے شمال مشرقی علاقے  کاتا تومبو  کے دورے کے دوران   ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی۔

اس حملے میں صدر سمیت ہیلی کاپٹر پر سوار تمام تر افراد محفوظ رہے ہیں تو حملہ آور کو پکڑنے کی  کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس واقع کے بعد پریس بریفنگ دینےو الے دوق نے بتایا کہ سرحدی علاقے کوکوتا    میں لینڈنگ کے وقت   ڈرپوکی  سے  حملہ کیا گیا، لیکن وہ اور ان کے  ساتھی اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ ہیلی کاپٹر  کی مضبوطی نے  کسی جان لیوا واقع کا سد باب کیا ہے،  سرکاری ہیلی کاپٹر پر  گولیوں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے بر خلاف  جنگ میں اٹل ہونے کا پیغام دینے والے دوق نے  بتایا کہ اس قسم کے مذموم حملے  ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

 



متعللقہ خبریں