نائیجیریا: جعلی دیسی دوا کے استعمال سے ایک ہی کنبے کے 10 افراد ہلاک

اکسیر کے دعوے سے فروخت کی جانے والی دیسی دوا کے استعمال سے ایک ہی کنبے کے 10 افراد اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

1664107
نائیجیریا: جعلی دیسی دوا کے استعمال سے ایک ہی کنبے کے 10 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ کوارا میں جعلی دیسی دوا کے اثر سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کوارا پولیس ترجمان آجائی اوکسامانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ گوانارا میں پاوں کی انفیکشن کے لئے اکسیر کے دعوے سے فروخت کی جانے والی دیسی دوا کے استعمال سے ایک ہی کنبے کے 10 افراد اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اوکسامانی نے کہا ہے کہ علاقے میں ہیلتھ ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں اور واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

انہوں نے عوام سے اس نوعیت کی جعلی ادویات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں