میکسیکو: جیل میں جھگڑا،6 قیدی ہلاک، 9 زخمی

صوبہ ٹاباسکو کی جیل میں دو رقیب گروپوں کے درمیان جھگڑا، 6 قیدی ہلاک، 9 زخمی

1663230
میکسیکو: جیل میں جھگڑا،6 قیدی ہلاک، 9 زخمی

میکسیکو کے صوبے ٹاباسکو کی ایک جیل میں جھگڑے کے نتیجے میں6 قیدی ہلاک اور9 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ٹاباسکو  کے دارالحکومت وِلا ہرموسا  کی جیل میں دو رقیب گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔

جھگڑے میں 6 قیدی ہلاک اور 9 زخمی  ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جھگڑے کے بعد جیل میں حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کے مغرب میں ہائی سکیورٹی کی جیل پوئینٹو گرینڈ میں مئی کو ہونے والے جھگڑے میں 7 قیدی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں