کولمبیا: سینوویک کے اثرات بلند ہیں

چینی ویکسین ' سینویک ' کے اثرات سے 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی اموات میں کمی ہوئی ہیں: وزیر صحت فرنانڈو روئیز گومیز

1663148
کولمبیا: سینوویک کے اثرات بلند ہیں

کولمبیا کے وزیر صحت فرنانڈو روئیز گومیز نے کہا ہے کہ چینی ویکسین ' سینویک ' کے اثرات کی شرح بلند ہے اور اس کے استعمال سے 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی اموات میں کمی  ہوئی ہیں۔

روئیز نے عوام سے پُر ہجوم  اور اجتماعی تقریبات سے دُور رہنے کی اپیل کی اور کہا  ہے کہ کیسز اور اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد میں حالیہ دنوں میں معاشرتی چہل پہل میں اضافے کا بڑا ہاتھ ہے  ۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار302 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 39لاکھ 97 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 37 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔


ٹیگز: #سینوویک

متعللقہ خبریں