مالی: فرانسیسی فوجیوں پر بم حملہ، کثیر تعداد میں فوجی زخمی

فرانسیسی فوجیوں پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے حملے میں کثیر تعداد میں فوجی زخمی ہو گئے

1662187
مالی: فرانسیسی فوجیوں پر بم حملہ، کثیر تعداد میں فوجی زخمی

مالی میں موجود فرانسیسی فوجیوں پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے حملے میں کثیر تعداد میں فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بم سے مسلح گاڑی  نے برخانے آپریشن کے دائرہ کار میں ٹمبکٹو کے علاقے میں موجود فرانسیسی فوجیوں کو ہدف بنایا۔

حملے میں کثیر تعداد میں فوجی زخمی ہو گئے ہیں، کثیر تعداد میں ہیلی کاپٹر علاقے کی طرف روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون  نے 10 جون کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم، علاقے میں "برکین آپریشن " کو ختم کر دیں گے۔

برکین آپریشن علاقے میں فرانس کی فوجی موجودگی میں جامع تبدیلی کا ایک حصہ ہے۔ فرانس نے 2013 کے آغاز میں مالی میں "سروال" نامی فوجی آپریشن کے بعد یکم اگست 2014 کو برکین آپریشن کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں