نائیجیریا میں اسکول پر حملہ،متعدد طالبات اغوا

نائیجيريا کی رياست کيبی ميں مسلح حملہ آوروں نے ايک اسکول کے اسی سے زائد بچوں کو اغواء کر ليا ہے

1660742
نائیجیریا میں اسکول پر حملہ،متعدد طالبات اغوا

نائیجيريا کی رياست کيبی ميں مسلح حملہ آوروں نے ايک اسکول کے اسی سے زائد بچوں کو اغواء کر ليا ہے۔

اسکول کے ايک استاد عثمان اليو نے بتايا کہ اغواء کيے جانے والے طلبہ کی اکثريت لڑکيوں پر مشتمل ہے۔

رياستی پوليس کے ترجمان نے بتايا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنی کارروائی کے دوران  ايک پوليس اہلکار کو بھی ہلاک کر ديا۔

نائجيريا کے اس خطے ميں يہ گزشتہ تين ہفتوں کے دوران بڑے پيمانے پر اغواء کی تيسری بڑی کارروائی ہے۔

حکام نے اسکول کے آس پاس کے جنگلات ميں تلاش جاری رکھی ہوئی ہے مگر فی الحال يہ بے نتيجہ ہی ہے۔



متعللقہ خبریں