کولومبیا میں فوجی قافلے پر حملہ،درجنوں فوجی زخمی

کولومبیا کی شمالی سانتاندر علاقائی انتظامیہ میں  ایک فوجی قافلے پر دوکار بم حملوں کے نتیجے میں 36 فوجی زخمی ہو گئے

1658934
کولومبیا میں فوجی قافلے پر حملہ،درجنوں فوجی زخمی

کولومبیا کی شمالی سانتاندر علاقائی انتظامیہ میں  ایک فوجی قافلے پر دوکار بم حملوں کے نتیجے میں 36 فوجی زخمی ہو گئے۔

 مقامی پریس کےمطابق، جوجوتا نامی شہر میں  سرکاری فوج سے وابستہ 30 ویں بریگیڈ کے فوجیوں پر دو کار بم حملوں کی کوشش کی گئی۔

اس واقعے میں 36 فوجی زخمی ہو گئے۔

صدر ایوان ڈیوک نے اس واقعے کی مذمت کرتےہوئےفوری طور پر وزیر دفاع ڈیئگو مولانو کو تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

دریں اثنا مولانو  نے اپنی ٹویٹ میں فوجی کماڈروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

 حکام نے اس دھماکے کے شبے میں بعض مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں