افغانستان کے بارے میں بائڈن کا جواب، "میں اچھا محسوس کر رہا ہوں"

ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ کافی طویل مذاکرات کئے۔  ملاقات کے بارے میں میں اچھا محسوس کر رہا ہوں: صدر جو بائڈن

1658477
افغانستان کے بارے میں بائڈن کا جواب، "میں اچھا محسوس کر رہا ہوں"

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا ہے کہ "میں مذاکرات کے بارے میں اچھا محسوس کر رہا ہوں"۔

اطلاع کے مطابق بائڈن نے یورپی یونین ۔ امریکہ سربراہی اجلاس کے لئے یورپی یونین کونسل میں یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین اور یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل کے ساتھ ملاقات کی۔

اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے داخلی دروازے پر انہوں نے صحافیوں  کے ساتھ مختصربات چیت کی۔

بائڈن سے پوچھا گیا  کہ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ کل کی ملاقات میں کیا ترکی کی افغانستان میں موجودگی کے بارے میں آپ کے درمیان اتفاقِ رائے ہو گیا ہے؟ کیا آپ نے اس موضوع پر بات چیت کی ہے؟

سوال کے جواب میں بائڈن نے کہا ہے کہ "ہم نے کافی طویل مذاکرات کئے۔  ملاقات کے بارے میں میں اچھا محسوس کر رہا ہوں"۔

بائڈن دیگر سوالات کا جواب دئیے بغیر وان ڈر لئین اور میشل کے ساتھ ملاقات کے لئے چلے گئے۔



متعللقہ خبریں