امریکہ: جی۔7 سربراہی اجلاس، صدر بائڈن کی دو طرفہ ملاقاتیں و مذاکرات

صدر جوبائڈن نے جی۔7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے لندن کے دورے کے دوران برطانیہ، اٹلی اور جاپان کے وزرائے اعظم کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی

1656900
امریکہ: جی۔7 سربراہی اجلاس، صدر بائڈن کی دو طرفہ ملاقاتیں و مذاکرات

امریکہ کے صدر جوبائڈن نے جی۔7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے لندن کے دورے کے دوران برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی اور جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سُوگا کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم دراگی کے ساتھ ملاقات میں بائڈن نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دونوں سربراہان نے کورونا وائرس  کے خلاف جدوجہد میں بھی قریبی تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بائڈن نے افغانستان میں امن و سلامتی کے لئے اٹلی کے تعاون کو سراہا اور چین، روس اور لیبیا جیسے خارجہ پالیسی کے موضوعات میں بھی دراگی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے معاملے میں اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

بائڈن نے 23 جولائی کو جاپان میں متوقع ٹوکیو اولمپکس  کے، عوامی صحت کے لئے حفاظتی تدابیر کے ساتھ، انعقاد سے بھی تعاون کیا ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے برطانیہ کے وزیر اعظم جانسن اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ بھی سہ فریقی ملاقات کی۔

برطانیہ وزارت اعظمیٰ آفس سے جاری کئے گئے  تحریری بیان کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں ہند۔پیسیفک سمیت متعدد دو طرفہ اندیشوں پر بات چیت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہند۔پیسیفک  میں اسٹریٹجک اتحاد میں تبدیلی اور تین حکومتوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے اہم نوعیت کے حامل موضوعات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم جانسن نے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں جرمن چانسلر اینگیلا مرکل، فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون اور یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسُولا وان ڈر لئین کے ساتھ بھی شمالی آئرلینڈ پروٹوکول کے اطلاق سے متعلق اختلافات پر مذاکرات کئے تھے۔  



متعللقہ خبریں