کینیڈا، مذہبی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستان خاندان کی یاد منائی گئی

6 جون کی شب ایک حملہ آاور  نے  چہل قدمی کرنے والے ایک ہی کنبے کے افراد کواپنی گاڑی سے کچل ڈالا تھا

1656658
کینیڈا، مذہبی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستان خاندان کی یاد منائی گئی

کینیڈا کے شہر لندن میں اسلام دشمنی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانی کنبے کی یاد میں پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران ’’نفرتوں کو نکال پھینکنے ‘‘ کی اپیل کی گئی، مقتولین کی یاد میں موم بتیاں جلائی گئیں اور پھول رکھے گئے، یہ پیدل مارچ جائے وقوعہ پر جا کر ختم ہوا۔

6 جون کی شب ایک حملہ آاور  نے  چہل قدمی کرنے والے ایک ہی کنبے کے افراد کواپنی گاڑی سے کچل ڈالا تھا۔

اس دوران 4 افراد جان بحق جبکہ 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

20 سالہ قاتل ناتھانیال ویلٹ مان  پر مقدمہ چل رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں