پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلےمسلم وفاقی جج بن گئے

امریکی سینیٹ نےپاکستانی نژاد زاہد قریشی کو بطور وفاقی جج منتخب کر لیا ہے جو کہ قانون کا طویل تجربہ رکھتے ہیں

1655920
پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلےمسلم وفاقی جج بن گئے

امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی نژاد زاہد قریشی ریاست نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکی وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سے کی گئی تھی جو کہ اس سے پیشتر مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو  وفاقی بینچ کا حصہ بنے۔

زاہد قریشی منجھے ہوئے ماہر قانون اورامریکہ میں بسنے والی مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے ان10 امریکی ماہرین قانون میں شامل ہیں، جنہیں صدر بائیڈن نے امریکہ کے وفاقی نظام انصاف میں بطور جج  نامزد کیا۔

 قریشی امریکی قانون اور نظام انصاف میں کام کرنے کا طویل تجربہ رکھتے ہیں، انہیں ریاستی اور وفاقی سطح پر جرائم کے پیچیدہ مقدمے لڑنے اور کارپوریشنز میں تفتیش کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

انہوں نے اپنے وکالت کے تجربے میں حکومتی عملداری کے نفاذ اور قوائدو ضوابط پر پابندی کے معاملے سے متعلق  مقدمات پر کام کیا ہے۔



متعللقہ خبریں