سانحہ لندن کا واقعہ دہشتگردی ہے: جسٹن ٹروڈو

کینیڈا میں ٹرک سے کچل کر قتل کیے جانے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں اونٹاریو  کی لندن مسلم مسجد کے احاطے میں  ہزاروں افراد کا اجتماع ہوا جس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی

1654515
سانحہ لندن کا واقعہ دہشتگردی ہے: جسٹن ٹروڈو

کینیڈا میں ٹرک سے کچل کر قتل کیے جانے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں اونٹاریو  کی لندن مسلم مسجد کے احاطے میں  ہزاروں افراد کا اجتماع ہوا جس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔

پاکستان سے 14 سال قبل ہجرت کر کے کینیڈا منتقل ہونے والے خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اونٹاریو کی لندن مسلم مسجد کے باہر  ہزاروں کی تعداد میں ہر رنگ ، نسل اور مذہب کے افراد شامل تھے۔

تعزیتی تقریب سے قبل ترک قونصل جنرل صنم منگن نے وزیر اعظم ٹروڈو سے ملاقات کے دوران صدر ایردوان کا تعزیتی پیغام ان کے حوالے کیا۔

مسجد کے باہر منعقد تعزیتی تقریب میں وزیراعظم ٹروڈو اور حزب اختلاف کے لیڈروں نے پہلی بارایک ساتھ شرکت کی۔

تعزیتی تقریب میں جاں بحق ہونے والے فزیوتھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ،  اہلیہ مدیحہ اور بیٹی یمنیٰ کی موت پر ہر شخص اداس نظر آیا اور  بیٹےفیض کی صحت یابی کے لیے لوگوں نے دعا کی۔

سوشل میڈیا پر جسٹن ٹروڈو نے تقریب میں شرکت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان لوگوں کے لیے جو افضال گھرانے کو جانتے ہیں، اس معصوم جان کے لیے زندہ بچ گیا ہے، لندن میں اور کینیڈا میں موجود لوگوں کیلئے جو اس واقعے پر غمگین ہیں اور ہر ایک کے لیے جو افسردہ ، برہم اورخوفزدہ ہے، یاد رکھیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں، ملک بھر میں  موجود لوگ آپ کے غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطرات کا شکار برادریوں کا تحفظ کیا جائے گا اور ہم  منافرت کا مقابلہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں