امریکہ  کی ویسٹ ورجینیا میں ویکسین کے فروغ کے لئے منعقدہ مہم میں ہتھیار بطور انعام تقسیم

امریکہ میں ویکسین کےخلاف جاری  مہم کو روکنے کے لیے اس طرح کی ایوارڈ یافتہ مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے

1650251
امریکہ  کی ویسٹ ورجینیا میں ویکسین کے فروغ کے لئے منعقدہ مہم میں ہتھیار بطور انعام تقسیم

امریکہ  کی ویسٹ ورجینیا میں ویکسین کے فروغ کے لئے منعقدہ مہم میں ہتھیار بطور انعام تقسیم کیے جائیں گے۔

ویسٹ ورجینیا کے گورنر جم جسٹس نے اعلان کیا کہ فادر ڈے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں  ویکسین کے فروغ کی لاٹری میں ایک ملین ڈالر کے انعام ،  شرکا کو تعلیمی وظائف ، خصوصی  سجے ہوئے ٹرک ، پارکوں میں مفت داخلے ، شکار اور ماہی گیری کے لائسنس  کے ساتھ ساتھ  ہتھیاروں کے لائسنس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں 5  خصوصی شاٹ گن اور 5 اسپیشل پمپ رائفلیں ، جو شکار کے لئے بتائی گئیں ہیں ، ان لوگوں کو دیئے جائیں گے جو ویکسین لاٹری میں حصہ لیں گے۔

امریکہ میں ویکسین کےخلاف جاری  مہم کو روکنے کے لیے اس طرح کی ایوارڈ یافتہ مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں