کولمبیا، صدر مخالف احتجاجی مظاہروں میں مزید 4 افراد لقمہ اجل

بگوٹہ میں ہونے والے تصادم میں 185 افراد زخمی ہو گئے تو درجنوں کی تعداد میں حراست میں لے لیے گئے

1647883
کولمبیا، صدر مخالف احتجاجی مظاہروں میں مزید 4 افراد لقمہ اجل

کولمبیا میں ایک ماہ سے ابتک حکومت  مخالف اجتماعی مظاہرے کرنے والے ہزاروں افراد  کے کل کے جلوس میں 4 افراد ہلاک اور بیسیویو زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت بگوٹا  سمیر میڈلن، کالی، کارتا گینا، وال دی کاؤکا اور بوکارا مانگا میں گلی کوچوں میں نکلنے والے ہزاروں افراد نے کولمبین صدر ایوان دوق  کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

ان مظاہروں کے آغاز سے  ابتک  پر تشدد  اقعات پیش آنے والے ملک کے تیسرے بڑے شہر کالی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

اس دوران جھڑپ چھڑنے سے 4 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تو  تعداد کا صحیح علم نہ ہونے والے بیسیویوں افراد  کے زخمی ہونے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر ایوان دوق نے ہلاکتوں کی اطلاع پانے پر کالی شہر کا دورہ کیا۔

بگوٹہ میں ہونے والے تصادم میں 185 افراد زخمی ہو گئے تو درجنوں کی تعداد میں حراست میں لے لیے گئے۔

ملک کی شہری تنظیموں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 30 روز پیشتر ملکی  سطح پر ہڑتال کے ساتھ  چھڑنے والے اور ٹیکس اصلاحات کے بر خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ابتک 61 مظاہرین ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہو ئے  ہیں تو 1400 حراست میں لیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں