اسرائیل کے ہاتھ اسلحے کی فروخت چونکا دینے والا فعل ہے: الہان عمر

بائڈن انتظامیہ کا اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ہاتھ، غیر مشروط شکل میں 735 ملین ڈالر مالیت کے، حساس گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دینا  نہایت چونکا دینے والا فعل ہے: عمر

1641314
اسرائیل کے ہاتھ اسلحے کی فروخت چونکا دینے والا فعل ہے: الہان عمر

امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر نے غزہ پر حملوں سے مختصر مدت قبل اسرائیل کے ہاتھ 735 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دینے پر بائڈن انتظامیہ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ تحریری بیان میں الہان نے اسرائیل کے ہاتھ حساس گائیڈڈ میزائل  کی فروخت کی منظوری دینے پر بائڈن انتظامیہ پر تنقید کی اور کہا ہے کہ تشدد میں اضافے اور شہریوں پر حملوں کے دوران بائڈن انتظامیہ کا اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ہاتھ، غیر مشروط شکل میں 735 ملین ڈالر مالیت کے، حساس گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دینا  نہایت چونکا دینے والا فعل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس فروخت کی منظوری   تشدد کو گرین سگنل دینے اور فائر بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا مفہوم رکھتی ہے۔ اسرائیل کے شہریوں پر حملوں کو دیکھنے کے بعد امریکی انتظامیہ کو اسلحے کی مذکورہ  فروخت پر دوبارہ نظر ثانی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ کانگریس اراکین، فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے دوران ،بائڈن انتظامیہ  کی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی پالیسیوں پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں