وزیراعظم عمران خان اور ملائشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی تشویشناک صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

1640628
وزیراعظم عمران خان اور ملائشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

 

وزیراعظم عمران خان اور ملائشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم اور نہتے فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے،

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی تشویشناک صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں اور غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی حملے رکوانے،

بے گناہ شہریوں کو بچانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو ریاستی ویژن کی بنیاد پر مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔



متعللقہ خبریں