اسرائیل،فلسطین کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے : شاہ محمود قریشی

امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستانی عوام کی تشویش سے آگاہ کیا

1640613
اسرائیل،فلسطین کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے : شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے ،امن کی بحالی، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل میں مدددینے کیلئے امریکہ کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستانی عوام کی تشویش سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان وسیع البنیاداورجامع شراکت داری کے عزم کااعادہ کیا۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے خارجہ تعلقات کے نئے رجحانات کے مطابق اقتصادی سفارتکاری کی کوششوں کی اہمیت کواجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ یہ وژن امن، ترقیاتی شراکت داری اور روابط کے فروغ پرمشتمل تین نکات پر مبنی ہے۔شاہ محمودقریشی نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیا اورزوردیاکہ افغان تنازعہ کے پرامن سیاسی حل کے حصول کے سلسلے میں تمام افغان فریقوں سمیت بین الاقوامی اورعلاقائی شراکت داروں کواپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

 



متعللقہ خبریں