نائیجیریا: صوبہ ترابہ میں مسلح حملہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

مقامی پولیس کے ترجمان ڈیوڈ مسال نے بتایا ہے کہ  بعض نا معلوم افراد نے  بالی نامی علاقے پر حملے کردیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1640754
نائیجیریا: صوبہ ترابہ میں مسلح حملہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

نائیجیریا کے صوبہ ترابہ میں مسلح حملے کے دوران دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 مقامی پولیس کے ترجمان ڈیوڈ مسال نے بتایا ہے کہ  بعض نا معلوم افراد نے  بالی نامی علاقے پر حملے کردیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

 ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں حفاظتی اہلکار متعین کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں موٹر سائیکل سواروں کے مسلح حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بعض صوبوں میں موٹرسائیکل کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

دوسری جانب دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور مسلح جتھوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے سے اب تک  108 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں