اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس، اسرائیل کے خلاف ردعمل

یہ جو کچھ کیا جا رہا ہے مسئلے کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل  تک رسائی کی مخلصانہ کوششوں کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے: یوسف بن احمد العثیمین

1640260
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس، اسرائیل کے خلاف ردعمل

ترکی کی بھی بھرپور  کوششوں سے اسلامی تعاون تنظیم کی انتظامی کمیٹی  کے وزرائے خارجہ  کی سطح پر اور شرکت کے لئے کھُلے ویڈیو کانفرنس ہنگامی اجلاس  کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے بیانات جاری کئے ہیں۔

عثیمین نے بین الاقوامی برادری سے اپنی "اخلاقی، انسانی اور قانونی" ذمہ داریوں کو پورا کرنےکی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اسرائیل سے، فلسطینی عوام ، اس کے مقدسات، املاک اور بین الاقوامی قوانین کے تفویض کردہ حقوق پر ،حملوں اور  منظّم خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عثیمین نے کہا ہے کہ " حملوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں  کے املاک پر قبضہ کرنے، ان سے اپنی زمینوں کو  خالی کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ان کے جائز حقوق کا انکار ہے۔ یہ جو کچھ کیا جا رہا ہے امن مرحلے کے لئے کوئی خدمت سرانجام نہیں دے رہا بلکہ اس کے بالکل برعکس مسئلے کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل  تک رسائی کی مخلصانہ کوششوں کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن السفیدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مشرقی القدس کے شیخ جراح محلّے کے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا ایک ایسا جنگی جُرم ہے کہ جس کے ارتکاب کی بین الاقوامی برادری اجازت نہیں دیتی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اجلاس سے خطاب میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے فوری مداخلت اور موزوں اقدامات کئے جائیں۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل زیرِ محاصرہ علاقے غزہ میں عوام کے خلاف تشدد اور جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباریاں10 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی نقل مکانی اور علاقے بھر میں سینکڑوں گھروں کے انہدام کا سبب بن چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں