امریکہ: فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مارچ

مظاہرین نے، اسرائیل اور اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملوں کے مقابل چُپ سادھنے پر امریکی انتظامیہ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا  اور واشنگٹن یادگار سے امریکی کانگریس تک مارچ کی

1640084
امریکہ: فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مارچ

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کل ہزاروں افراد نے فلسطین کے ساتھ تعاون اور اسرائیل کے خلاف ردعمل کے اظہار کے لئے واشنگٹن یادگار سے لے کر کانگریس کی عمارت تک احتجاجی مارچ کی۔

مظاہرین شہر کے مرکز میں واقع واشنگٹن یادگار کے سامنے جمع ہوئے ۔ ہاتھوں میں فلسطینی پرچموں  کے ساتھ انہوں نے "فلسطین کے لئے آزادی" کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے، اسرائیل اور اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملوں کے مقابل چُپ سادھنے پر امریکی انتظامیہ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا  اور واشنگٹن یادگار سے امریکی کانگریس تک مارچ کی۔

فلسطین کے ساتھ تعاون کے لئے کیا گیا یہ احتجاجی مظاہرہ تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہا اور پُرامن شکل میں اختتام پذیر ہو گیا۔


ٹیگز: #فلسطین

متعللقہ خبریں