امریکی بحری بیڑے نے اسلحے سے لدے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا

امریکی بحری بیڑے نے بحیرہ عمان کے شمال میں کئے گئے آپریشنوں کے بعد ملنے والے اسلحے سے لدے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا

1636850
امریکی بحری بیڑے نے اسلحے سے لدے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا

امریکی بحری بیڑے نے بحیرہ عمان کے شمال میں کئے گئے آپریشنوں کے بعد ملنے والے اسلحے سے لدے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

امریکی بحری بیڑے کے 5 ویں فلیٹ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 6 مئی کو بحیرہ عمان کے شمال میں شروع کئے گئے آپریشنوں کے دائرہ کار میں میزائل کروزر USS مونٹری نے "عرب بادبان " کے طور پر پہچانے جانے والے بغیر پرچم کے اور اسلحہ سے لدے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ امریکی بحری بیڑے کی تحویل میں ہے لیکن ترسیل کے نقطہ آغاز اور نقطہ انجام  کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں سالوں سے جاری خانہ جنگی میں شریک فریقین کی طرف سے براستہ بحیرہ عمان ملک  کے لئے اسلحے کی ترسیل کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

ملک سالوں سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اور ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں پر قابض ہیں اور سعودی عرب کی زیرِ قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے مقابل یمن حکومت  کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

ملک میں سات سال سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں