افغانستان :امریکی فوج کی واپسی محفوظ بنانے کے لیےمزید طیارے روانہ کر دیئے گئے

امريکہ نے افغانستان سے واپس آنے والے اپنے اور ديگر غير ملکی فوجيوں اور عسکری ساز و سامان کی حفاظت يقينی بنانے کے ليے مزيد جنگی طيارے طلب کر ليے ہيں۔

1635778

 خبر کے مطابق،دور سے ہدف کو نشانہ بنانے والے چھ بی باون طيارے اور بارہ ايف اٹھارہ لڑاکا طيارے تعينات کيے گئے ہيں۔

پينٹاگون کے سربراہ مارک ملی نے بتايا کہ طالبان يوميہ بنيادوں پر 80 سے 120 حملے کر رہے ہيں، جن کا ہدف افغان حکومت کی تنصيبات ہيں۔

وزير دفاع لائیڈ آسٹن کے بقول اب تک غير ملکی افواج پر براہ راست کوئی حملہ نہيں کيا گيا۔

واضح رہے کہ نيٹو اور امريکہ کے فوجی دستے اس سال ستمبر تک افغانستان کی سرزمين چھوڑ ديں گے۔

آسٹن نے گزشتہ روز اپنی بريفنگ ميں بتايا کہ انخلاء کا عمل ايک ہفتے سے جاری ہے۔

متعللقہ خبریں