برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات،پاکستانی نژاد صادق خان دوبارہ امیدوار

آج برطانیہ کی 143 مقامی کونسلوں، 13 براہ راست منتخب  علاقائی ناظمین اور 39 پولیس کمشنرز کے لیے بھی  رائے دہی ہوگی جو کہ شب دس بجے تک جاری رہے گی

1635095
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات،پاکستانی نژاد صادق خان دوبارہ امیدوار
sadiq sadik khan han.jpg

برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے۔

ناظم لندن کے لیے  پاکستانی نژاد صادق خان ایک بار پھر امیدوار ہیں اور لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے نشست کا دفاع کریں گے، ان کا کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار شان بیلی سے سخت مقابلے کا امکان ہے۔

برطانیہ کی 143 مقامی کونسلوں، 13 براہ راست منتخب  علاقائی ناظمین اور 39 پولیس کمشنرز کے لیے بھی  رائے دہی ہوگی۔

لندن پارلیمان، اسکاٹش اور ویلش پارلیمان کے بھی انتخابات ہوں گے۔

 واضح رہے کہ چار کروڑ اسی لاکھ ووٹر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

 رائے دہی صبح سات بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں