امریکہ نے سالانہ مہاجرین لینے کی حد میں اضافہ کر دیا

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور ميں يہ حد پندرہ ہزار تھی، جسے موجودہ صدر جو بائيڈن نے اب62500 تک بڑھانے کا اعلان کيا ہے

1633865
امریکہ نے سالانہ مہاجرین لینے کی حد میں اضافہ کر دیا

امريکہ نے سالانہ بنيادوں پر مہاجرين کے داخلے کی حد بڑھا دی ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور ميں يہ حد پندرہ ہزار تھی، جسے موجودہ صدر جو بائيڈن نے اب62500 تک بڑھانے کا اعلان کيا ہے۔

بائيڈن نے کہا کہ امريکہ روايتی طور پر مہاجرين کو خوش آمديد کرنے والا ملک ہے اور سابق انتظاميہ کی جانب سے مقرر کردہ حد، اس بات کی عکاس نہ تھی۔

ہجرت کے اس پروگرم سے صرف وہ مہاجرين مستفيد ہو سکيں گے جنہيں امريکی خفیہ ادارے اور سلامتی کی ايجنسياں امريکہ منتقلی کے ليے چنتی ہيں۔

عموماً اقوام متحدہ کے زير انتظام مہاجر کيمپوں ميں بسنے والے مہاجرين و پناہ گزين اس پروگرم کا حصہ بنتے ہيں۔



متعللقہ خبریں