امریکہ نے ڈیفنڈر یورپ 21 فوجی مشقیں شروع کر دیں

امریکہ کی طرف سے، 26 یورپی ممالک کے ساتھ اور 28 ہزار فوجیوں کی شرکت سے، منعقدہ "ڈیفینڈر یورپ 21" فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے: جان کربی

1633547
امریکہ نے ڈیفنڈر یورپ 21 فوجی مشقیں شروع کر دیں

امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے 26 یورپی ممالک کے ساتھ   اور 28 ہزار فوجیوں کی شرکت سے منعقدہ "ڈیفینڈر یورپ 21" فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

معمول کی پریس کانفرنس کے لئے جاری کردہ بیان میں کربی نے کہا ہے کہ ڈیفینڈر یورپ مشقوں کی تیاریاں ماہِ مارچ سے جاری تھیں۔مشقیں شروع ہو گئی ہیں اور جون تک جاری رہیں گی۔

کربی نے کہا ہے کہ مشقیں البانیہ میں شروع ہوئی ہیں اور ان میں امریکہ، اس کے اتحادیوں اور شراکت داروں سمیت 26 مختلف ممالک سے 28 ہزار فوجی فرائض سرانجام دیں گے۔ مشقیں اپنی فطرت کے اعتبار سے دفاعی مقاصد کی حامل ہیں۔ مشقوں میں جارحیت پسپا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اس کےساتھ ساتھ مشقیں  ہماری فورسز کو بحران کے ساتھ نبٹنے اور ضرورت پڑنے پر وسیع پیمانے کے جنگی آپریشن کرنے کے لئے تیار کریں گی۔ مشقیں ایک دوسرے سے منسلک متعدد کثیر الملل مشقوں پر منحصر ہیں۔

مشقوں میں ترکی بھی شامل ہے علاوہ ازیں کربی نے کہا ہے کہ مذکورہ مشقوں کے ساتھ بیک وقت امریکہ ائیر فورسز  اور امریکہ ہند۔پیسیفک فورسز کی طرف سے الاسکا  کے ساحلوں پر شمالی ساحلی مشقیں  بھی کی جائیں گے۔

"مشقوں کا مقصد مل کر کام کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینے اور جنگی تیاری میں اضافہ کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اور حقیقت سے قریب ترین جنگی طیاروں کی تربیت دینا ہے۔ مشقوں میں 15 ہزار فوجی اور 240 طیارے شرکت کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں