جی۔7 وزرائے خارجہ کا اجلاس لندن میں جاری،اہم امور پر تبادلہ خیال

آج اس اجلاس کا دوسرا دن ہے اور شرکاء کئی اہم عالمی امور پر تبادلہ خيال جاری رکھے ہوئے ہيں جن میں کورونا کے خلاف کوششوں کا معاملہ سر فہرست ہے

1633501
جی۔7 وزرائے خارجہ کا اجلاس  لندن میں جاری،اہم امور پر تبادلہ خیال

ترقی يافتہ جی سيون ممالک کے وزرائے خارجہ کا لندن ميں ايک اجلاس جاری ہے۔

آج اس اجلاس کا دوسرا دن ہے اور شرکاء کئی اہم عالمی امور پر تبادلہ خيال جاری رکھے ہوئے ہيں جن میں کورونا کے خلاف کوششوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔

 برطانیہ ،امريکہ، کينيڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے  وزرائے خارجہ آج ميانمار کی صورتحال پر بات کر رہے ہيں، جبکہ شام کے وقت  بھارت، آسٹريليا، جنوبی افريقہ، جنوبی کوريا اور آسیان کے عبوری صدرملک برونائی کے نمائندگان سے مذاکرات ہوں گے۔

 واضح رہے کہ ليبيا اور شام کی جنگوں کے علاوہ چين اور روس سے لاحق مسائل بھی اہم موضوعات ميں شامل ہيں۔

يہ اجلاس اس ليے اہم ہے کہ  تقریبا دو سال بعد وزرائے خارجہ روبرو ملاقات کر رہے ہيں۔

 باور رہے کہ جی سيون  کا سربراہی اجلاس جون ميں ہونا ہے۔



متعللقہ خبریں