مینانمار میں پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید تین جانی نقصان کی تصدیق

1631522
مینانمار میں پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

میانمار میں احتجاجی مظاہروں میں سیکیورٹی قوتوں کی مداخلت سے ہلاکتوں کی تعداد 759 تک جا پہنچی۔

جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم  آسیان کے اجلاس میں میانمار میں پر تشدد واقعات کا فی الفور سد باب کیے جانے  کے فیصلے کے باوجود مزید 9 افراد قتل کر دیے گئے۔

سیاسی قیدیوں کی  امدادی تنظیم  کی یومیہ رپورٹ میں  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید تین جانی نقصان کی تصدیق کی گئی ہے۔

مجموعی اموات کی تعداد 759 بتائی گئی ہے تو 3 ہزار 461 افراد کے زیر حراست ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 24  اپریل کو انڈونیشیا میں منعقدہ آسیان  کے سربراہی اجلاس میں میانمار  میں پر تشدد واقعات کی فی الفور روک تھام  کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں