ہمیں صدی کے سخت بحران کا سامنا ہے: جو بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں اور خانہ جنگی کے بعد ہماری جمہوریت پر بدترین حملہ ہوا ہے

1630517
ہمیں  صدی کے سخت بحران کا سامنا ہے: جو بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں۔

کانگریس کے مشترکہ ایوان سے اپنےپہلے خطاب کے دوران جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر آگے بڑھ رہا ہے تاہم مجھے بحران ورثے میں ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں اور خانہ جنگی کے بعد ہماری جمہوریت پر بدترین حملہ ہوا۔

کورونا 1930 کے معاشی بحران سے بڑا بحران تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم 100 دن میں 220 ملین سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین دیں گے اور 16 سال سے بڑی عمر کا ہر امریکی ویکسین لگوا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ملازمتوں کا پروگرام ملک کی تعمیر نو کا پلان ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ امریکہ چین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ غریب سے غریب ترین افراد کے لیے بھی ویکسین کی رسائی ممکن بنائی ہے۔

 امریکی صدر نےکہا کہ چین اور روس کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے، چینی صدر کو بتاچکا ہوں کہ ہم معیشت کے میدان میں مقابلہ کے لیے تیار ہیں تاہم امریکی مفادات کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا، اس کے علاوہ بحر الکاہل میں امریکی افواج موجود رہیں گیں تاہم اس کا مطلب کسی تنازع میں الجھنا نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر سے آگے بڑھ رہا ہے، افغانستان سے فوج بلانے کا یہی وقت ہے، ہمارا مقصد افغانستان میں نسلوں تک لڑنا نہیں تھا بلکہ جنہوں نے 9/11 حملے کیے انہیں سزا دینا تھا، ہم نے اسامہ بن لادن کو سزا دی اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا اور اب 20 سال بعد افواج کو گھر بلانے کا وقت آگیا ہے۔



متعللقہ خبریں