جاپانی دارالحکومت ٹوکیو اور بعض دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ

دارالحکومت ٹوکیو اور اوساکا، ہیوگو اور کیوٹو میں 25 اپریل سے شروع ہونے والےہنگامی حالات کا نفاذ 11 مئی تک جاری رہے گا

1626976
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو اور بعض دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو  اور بعض دیگر شہروں میں کورونا کیسسز  میں اضافے کے باعث دوبارہ سے ہنگامی حالت نافد کردی جائیگی۔

جاپان کی کووڈ۔ 19 تدابیر ذمہ دار کابینہ کی رکن نیشی مورا یاسوتوشی  نے پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ  کورونا وائرس اور اس کی نئی اقسام کے واقعات میں دوبارہ سے تیزی آنے کا کہتے ہوئے وبا کے خلاف جدوجہد میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ نئی اقسام سے نبرد آزما ہونے کے  لیے کہیں زیادہ سخت اقدامات اٹھانے کی  ضرورت ہے۔

29 اپریل تا 5مئی کے دورانیہ  میں  گولڈن ویک  چھٹیوں کے   دوران  نئے کیسسز کی تعداد میں کافی حد تک اضافے کے خدشا ت سے آگاہی کرانے والے نیشی مورا نے عوام کو اپنے گھر وں میں قیام کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم سوگا  یوشی ہیدے  حکومت سے وابستہ کووڈ۔19 مشاورتی وفد  کی  کے مشورے کے بعد   نئے اقدامات پر عمل در آمد کیا جائیگا۔

دارالحکومت ٹوکیو اور اوساکا، ہیوگو اور کیوٹو میں 25 اپریل سے شروع ہونے والےہنگامی حالات کا نفاذ 11 مئی تک جاری رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں