امریکہ نے سیاحتی وارننگ چوتھے درجے تک بڑھا دی، 80 فیصد عالمی ممالک کے سفر سے پرہیز کی تنبیہ

امریکہ نے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے دنیا کے 80 فیصد ممالک  کی سیاحت پر پابندی کے مفہوم کی حامل سیاحتی وارننگ کو چوتھے درجے تک بڑھا  دیا

1625490
امریکہ نے سیاحتی وارننگ چوتھے درجے تک بڑھا دی، 80 فیصد عالمی ممالک کے سفر سے پرہیز کی تنبیہ

امریکہ نے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے دنیا کے 80 فیصد ممالک  کی سیاحت پر پابندی کے مفہوم کی حامل سیاحتی وارننگ کو چوتھے درجے تک بڑھا  دیا ہے۔

امریکہ ، بیرون ملک  سفر  کے پلان میں اپنے شہریوں کی مدد کے لئے ، وزارت خارجہ  انٹر نیٹ سائٹ  کے معلومات عامہ صفحے پر دی جانے والی وارننگوں کو مستقل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

معلومات عامہ صفحے پر آج 100 سے زائد ممالک کو چوتھے درجے پر لا کر امریکہ اپنے شہریوں کو دنیا کے 80 فیصد ممالک  کے سفر سے پرہیز کرنے کی تنبیہ  کر رہا ہے۔

مذکورہ تازہ معلومات ، بیماریوں کے سدباب مرکز CDC کی طرف سے وباء کے بارے میں فراہم کردہ جائزوں کے مطابق ترتیب دی جاتی ہیں۔



متعللقہ خبریں