کولومبیا:11کان کنوں کی نعشیں 21 روز بعد بازیاب کر لی گئیں

وسطی کولومبیا میں تیس مارچ کو  ہوئی شدید بارشوں کے پیش نظر  ایک کان میں محصور گیارہ افراد کی نعشیں اکیس روز بعد بازیاب کر لی گئی ہیں

1624634
کولومبیا:11کان کنوں کی نعشیں  21 روز بعد بازیاب کر لی گئیں

 وسطی کولومبیا میں تیس مارچ کو  ہوئی شدید بارشوں کے پیش نظر  ایک کان میں محصور گیارہ افراد کی نعشیں اکیس روز بعد بازیاب کر لی گئی ہیں۔

 ملکی ایجنسی برائے کان کنی کے مطابق، یہ غیر قانونی  سونے کی کان البسق نامی دیہات میں واقع تھی جہاں یہ گیارہ افراد دم گھٹنے  سے ہلاک ہو گئے تھے۔

کولومبیا میں ناجائز کان کنی  اور ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے اکثر و بیشتر ہلاکتیں رونما ہوتی رہتی ہیں۔

گزشتہ سال کان کنی کے 161 حادثات کے نتیجے میں 171 افراد  جبکہ سال رواں  کے دوران اب تک 27 حادثات میں 43 کان کن ہلاک ہو چکے ہیں۔

 سن 2010 میں ہوئے کوئلے کی کان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں  73 افراد ہلاک ہو گئے تھے  جو کہ ملکی تاریخ کا بد ترین واقعہ تھا۔

 



متعللقہ خبریں